ٹرمپ نے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں سب سے بلند ترین اسکور حاصل کرلیا

0 115

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طبی معائنے میں شامل ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں اب تک کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ دنوں ہونے والے سالانہ طبی معائنے میں انہوں نے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں جو نمبر لیے اس سے متعلق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کا بلند ترین اسکور ہے، کسی کو اتنے نمبر لیتے نہیں دیکھا۔

امریکی صدر نے فخریہ انداز میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ 3 بار یہ ٹیسٹ دے چکے ہیں اور انہیں یہ ٹیسٹ دینا اچھا لگتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں سابق صدور بائیڈن اور اوباما کا بھی تذکرہ کیا کہ یہ ٹیسٹ تو انہوں بھی نہیں دیے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی ذہنی و جسمانی حالت بہترین ہے اور وہ سربراہِ مملکت کی تمام ذمہ داریاں نبھانے کے لیے مکمل طور پر اہل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.