امریکا کا یوکرین امن معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ

0 121

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یوکرین امن معاہدےسے پیچھے ہٹنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یوکرین ڈیل قابل عمل نہ ہوئی تویوکرین امن ڈیل کی کوششیں چھوڑ دیں گے۔

پیرس ائیرپورٹ پرصحافیوں سےگفتگوکرتےہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ہمیں یہ طے کرنا ہے کہ آیا یوکرین میں جنگ ختم کرنا ممکن ہے یا نہیں، اگریوکرین ڈیل ممکن ہوئی توکوششیں کریں گے ورنہ ہمارےپاس دیگرترجیحات بھی ہیں۔

روبیو کا کہناتھا کہ تسلیم کرتے ہیں یوکرین چاہتا ہے کہ اسے یہ یقین ہو کہ وہ اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوگا، اگردونوں فریق امن کے لیے سنجیدہ ہونگے تو مدد کریں گے ورنہ آگے بڑھ جائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حکومت میں آنے کے بعد سے ہی یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کی بات کررہے ہیں مگر انہیں اب تک اس میں کامیابی نہیں ملی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.