امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کیلئے پر امید ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو امید ظاہر کی کہ روس اور یوکرین اس ہفتے کسی امن معاہدے پر پہنچ جائیں گے اور دونوں کے درمیان کوئی معاہدہ ہوجائے گا۔
ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ‘اگر جنگ بندی ہو جاتی ہے تو دونوں ممالک کے لیے امریکا کے ساتھ بڑے تجارتی مواقع دستیاب ہوں گے’۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیل کےبعد دونوں ممالک امریکاکے ساتھ بڑی تجارت کرناشروع کریں گے، دونوں ممالک ترقی کریں گے، دولت کمائیں گے۔
تاہم انہوں نے ان امن مذاکرات کی تفصیلات نہیں بتائیں جنہیں امریکا جنوری میں ان کے صدارت سنبھالنے کے بعد سے آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ روسی صدر پیوٹن نے امریکی تجویز پر فوج کو یوکرینی توانائی انفرااسٹرکچر پر حملوں سے روک دیا تھا۔
روس نے یوکرینی توانائی انفرااسٹرکچر پر 30 روز کیلئے حملے نہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور دونوں نے بُحیرہِ اسود میں جنگ بندی، مستقل امن کے لیے تکنیکی مذاکرات پر اتفاق کیا۔