چین میں 10 سالہ جاپانی بچے کو چاقو کے وار سے قتل کرنیوالے شخص کو پھانسی دیدی گئی

0 103

چین نے گزشتہ سال ستمبر میں 10 سالہ جاپانی بچے کو چاقو کے وار سے قتل کرنے والے شخص کو پھانسی دے دی۔

مجرم کو جنوری میں بچے کوقتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

مجرم نے بچے کو چین کے جنوب مشرقی شہر شینزن میں ایک جاپانی اسکول جاتے ہوئے راستے میں قتل کیا تھا، بچے کا والد جاپانی شہری جبکہ ماں چینی شہری تھی۔

بچے کے قتل کے واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوگیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.