پاکستان کیلئے کن کیٹیگریز کے ویزا کی میعاد برقرار رہےگی؟ بھارت نے واضح کردیا

0 112

بھارت نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے لیے طویل المدتی ویزا اور آفیشل یا سفارتی ویزا کی میعاد برقرار رہے گی جب کہ دیگر کیٹیگری کے ویزا کی مدت آج ختم ہوجائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانیوں کو 16 کیٹیگریز میں ویزا جاری کیے جاتے ہیں جن میں سے 2 کیٹیگریز کی معیاد بلامذہبی تفریق منگل کے بعد بھی برقرار رہے گی۔

دوسری جانب پہلگام واقعہ کے بعد حریت پسندوں کے گھر اسرائیلی کی طرز پر گرائے جانے کا سلسلہ بھی بھارت کو بند کرنا پڑگیا۔

مقبوضہ کشمیر کی حکمران جماعت نیشنل کانفرنس سمیت دیگر علاقائی جماعتوں کے شدید احتجاج اور وادی بھر میں بھارتی حکومت کے خلاف کشمیریوں کی بغاوت کا خدشہ ہونے کے سبب حریت پسندوں کے گھر گرانے کا عمل پیر کو روک دیا گیا ہے۔

تاہم حریت پسندوں کے عزیز و اقارب کو گرفتارکرنے کی کارروائیاں بڑھا دی گئی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.