فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی: بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ کی چھٹی

0 100

مودی سرکار کا پہلگام میں ناکام فالس فلیگ آپریشن کا ملبہ بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار پر گر گیا ہے۔ بھارتی حکومت نے آپریشن کی ناکامی کے بعد جنرل کمار کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی جگہ اب لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ کا چارج سنبھالیں گے۔ بھارتی حکومت نے آپریشن میں انٹیلیجنس اور سیکیورٹی کی ناکامی کا سارا ملبہ جنرل کمار پر ڈال دیا ہے۔

پہلگام میں بھارتی فوج کی قیادت کی ناکامی کے باوجود 7 لاکھ فوجی، پیراملٹری ٹروپس، پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیز موجود تھیں، مگر بھارتی فوج مکمل طور پر آپریشن میں ناکام رہی۔

ذرائع کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا، جس پر مودی سرکار کا منصوبہ ناکامی سے دوچار ہو گیا۔ اس انکار کے بعد بھارتی فوج کا حکومتی منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہو گیا اور مودی سرکار کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.