بھارتی جنگی جنون، فوجی قافلے نے 6 سکھ شہری مار دیئے

0 3

بھارت کے 6 سکھ شہری بھارتی جنگی جنون کا شکار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوجی قافلہ پاکستان کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر سرحد کی جانب بڑھ رہا تھا کہ راستے میں 6 سکھ شہریوں کی جان لے لی، ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ بھارتی فوجی ڈرائیور نشے میں دھت تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے اپنی ہی سکھ لائف انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کر دی تھی جس سے 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس پر سکھ لائف انفنٹری کے سکھ جوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی فوج میں پائی جانے والی بوکھلاہٹ کی جانب واضح اشارہ ہے، یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.