پاکستان پر جھوٹے الزامات لگانے کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے میں پاکستانی اور سکھ شریک ہوئے جس دوران مظاہرین کا کہنا تھا بھارتی سفارت خانے دہشتگردی کے مراکز بنے ہوئے ہیں، سکھ پنجاب کی دھرتی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
مظاہرین نے کہا کہ بھارت نے آبی دہشتگردی کی تو اسے بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔
دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے بھارت کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے بھارت کی طرف سے پاکستان کو دھمکیوں اور سندھ طاس معاہدہ ختم کرنےکے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ پوری اوورسیز کمیونٹی پاکستانی فوج کے ساتھ ہے۔