پاکستان کا پانی بند کرنے والے بھارت کے اپنے دو صوبوں میں پانی کے مسئلے پر جنگ شروع ہو گئی۔
بھارتی صوبہ ہریانہ اور پنجاب کے درمیان پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے دھمکی دی ہے کہ صوبہ ہریانہ کو اب ایک بوند پانی نہیں دیں گے۔
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ ہریانہ نے اپنے پانی کا پورا حصہ استعمال کیا ہے، بی جے پی حکومت پنجاب کے پانی کے حوالے سےایک گھناؤنی چال چل رہی ہے۔
بھگونت مان نے کہا کہ ہم کسی قیمت پر بی جے پی حکومت کی اس گھناؤنی چال کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔