بہار انتخابات جیتنے کے لئے مودی کا پہلگام ڈرامہ بے نقاب

0 13

بہار انتخابات جیتنے کے لئے نریندر مودی کا پہلگام ڈرامہ بے نقاب ہو گیا۔

بھارتی اپوزیشن جماعت راشٹریا جنتا دل کی مودی کی جانب سے پہلگام فالز فلیگ کے فوری بعد بہار میں انتخابی ریلی پر شدید تنقید، پہلگام فالز فلیگ کو نریندر مودی کی بہار میں انتخابی مہم سے جوڑا جانے لگا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آر جے ڈی نے پٹنہ میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف بینر لگا دیئے، پہلگام واقعہ کے بعد مودی کی جانب سے بہار میں ریلی پر شدید تنقید کی گئی کہ پہلگام واقعہ کے 45 گھنٹے بعد ہی مودی ووٹ مانگنے پہنچ گئے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ پہلگام واقعہ پر پوری قوم غم میں مبتلا ہے اور مودی بہادر انتخابات میں مصروف ہیں جبکہ کانگریسی رہنما راہول گاندھی پہلگام کے متاثرہ خاندانوں سے ملیں گے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ رائے زور پکڑتی جا رہی ہے کہ مودی کا پہلگام ڈرامہ بہار انتخابات جیتنے کیلئے تھا، مودی کے بیانات اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ وہ پہلگام حملہ کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ شواہد سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ پہلگام حملہ پہلے سے طے شدہ تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.