ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کی اربوں ڈالر کی امداد روک دی

0 4

واشنگٹن: امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کی اربوں ڈالر کی امداد روک دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ تعلیم نے ہارورڈ یونیورسٹی کو اقدام سے باضابطہ آگاہ کرتے ہوئے اربوں ڈالر امداد روک دی۔

تحقیق اور دیگر امور سے متعلق اربوں ڈالر کی امداد منجمد کی گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مطالبات پر عمل نہ ہوا تو یہ امداد معطل رہے گی۔

اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار پر ہارورڈ یونیورسٹی کی وفاقی امداد منجمد کر دی گئی تھی۔

یاد ر رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مارچ میں کہا تھا کہ وہ ہارورڈ کے تقریباً 256 ملین ڈالر کے وفاقی معاہدوں اور مزید 8.7 ارب ڈالر کی گرانٹ کےوعدوں کا جائزہ لے رہی ہے کیونکہ یونیورسٹی نے کیمپس میں یہود مخالف رویے روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔

ٹرمپ انتظامیہ اور ہارورڈ کے درمیان کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب یونیورسٹی نے حکومتی دباؤ کے باوجود دیگر یونیورسٹیوں کے برخلاف اپنے تعلیمی و انتظامی معاملات میں مداخلت قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.