اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان اور بھارت سے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ

0 8

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت سے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت کا پاکستان کے 5 مقامات پر حملہ
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5 مقامات پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی اور مساجدکو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن نے کوٹلی، احمدپور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں حملے کیے، کوٹلی میں 2 شہریوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کی جوابی کارروائی جاری ہے، افواج پاکستان فضا اور زمین دونوں اطراف سے دشمن کو جواب دے رہی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.