’پاکستانی فوج بہت تگڑی ہے‘، سابق بھارتی ائیر مارشل کا پاک فوج کی طاقت کا اعتراف

0 4

پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پر سفید جھنڈے لہرا کر اپنی شکست تسلیم کی۔

پاکستان نے بھارت کے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 طیارے اور دو کمبیٹ ڈرون مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا۔

پاکستانی فوج کی طاقت کا خوف بھارتیوں کے سر منڈلانے لگا ہے اور بھارتی ٹی شوز میں آنیوالے بھارت کے ائیر مارشل نے بھی پاکستانی فوج کی طاقت کو تسلیم کیا ہے۔

گزشتہ روز بھارتی کے متنازع ٹی وی میزبان ارناب گوسوامی کے شو میں بھی پاک فوج کی طاقت کے چرچے سنائی دیے۔

دوران شو بھارتی صحافی کی جانب سے پاکستانی فوج کی بھرپور کارروائی کا سن کر میزبان ارناب گوسوامی نے مہمان اور سابق بھارتی ائیر مارشل سنجیو کپور سے موجودہ صورتحال پر رائے طلب کی۔

جس پر سابق بھارتی ائیر مارشل سنجیو کپور کا کہنا تھا کہ ’پاکستان بالکل ہماری جانب آئے گا، ان کی فوج بہت تگڑی ہے‘۔

سنجیو کپور کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے طور پر اس ہنگامی صورتحال کی تیاری کر رکھی تھی کیوں کہ پاکستان کے پاس ایک پیشہ ورانہ اور بہترین مسلح افواج ہے‘۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.