فرانس، روس، برطانیہ اور جاپان کی پاکستان اور بھارت سے تحمل کی اپیل

0 10

فرانس، روس، برطانیہ اور جاپان نے پاکستان اور بھارت سے تحمل کی اپیل کردی۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا دونوں ملک تنازع بڑھانے سے گریز کریں، شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، روسی وزارت خارجہ نے بھی دونوں ملکوں سے کشیدگی میں کمی کیلئے اقدامات کی اپیل کی ہے۔

برطانیہ نے بھی پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرنے میں مدد کی پیشکش کر دی، برطانوی وزیر تجارت جوناتھن رینالڈز نے کہا برطانیہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد کیلئے تیار ہے۔

جاپان نے تحمل کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ صورتحال مزید جوابی حملوں اور مکمل فوجی تصادم کا باعث بن سکتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.