پاک بھارت کشیدگی کے باعث ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی بھارت پہنچ گئے۔
ایرانی وزیر خارجہ بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ نے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا، ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کی تھی۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے 5 طیارے مار گرائے تھے اور اس کی متعدد چوکیوں کو بھی تباہ کر دیا تھا جس کے بعد ایران کی جانب سے ثالثی کی پیش کی گئی تھی۔