پاکستان نے بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا ہے؛ امریکی میڈیا کی تصدیق

0 6

امریکی نشریاتی ادارے ’’سی این این ‘‘ نے بھارت کے رافیل طیارے کے پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے کی تصدیق کی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فرانسیسی عہدیدار نے بھارتی طیارہ کے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔

ایک اعلیٰ فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار نے سی این این کو بتایا ہے کہ پاکستان نے بھارت کا ایک رافیل جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار نے مزید بتایا کہ یہ پہلی مربتہ ہوا ہے کہ رافیل طیارہ کسی جنگ میں مار گرایا ہو۔

فرانسیسی عہدیدار کا کہنا ہے کہ فرانس کی حکومت اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا رات کے وقت پیش آئے واقعے میں ایک سے زیادہ رافیل طیارے تباہ ہوئے ہیں یا نہیں۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گرنے والے ایک طیارے کے ملبے کی تصاویر میں فرانسیسی کمپنی کا لیبل واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا یہ پرزہ واقعی رافیل طیارے کا تھا۔

دوسری جانب فرانسیسی وزارت دفاع اور رافیل طیارہ ساز کمپنی ’’Dassault Aviation‘‘ نے بھارت کا طیارہ مار گرانے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

رافیل طیارہ 10 ٹن وزنی، دو انجنوں پر مشتمل ملٹی رول لڑاکا جہاز ہے جو کہ 30 ملی میٹر کی توپ، فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، لیزر گائیڈڈ بموں اور کروز میزائلوں سے لیس ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے فرانس سے 38 رافیل طیارے خریدے تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.