فالس فلیگ آپریشن اور رافیل طیاروں کی تباہی پر بھارتی عدلیہ کا مودی کو کھلا خط

0 8

پاکستان پر فالس فلیگ آپریشن کے الزامات اور بھارتی فضائیہ کو درپیش ناکامیوں پر بھارت کے اندر سے بھی مودی حکومت پر شدید تنقید شروع ہو گئی ہے۔

بھارتی ریاست اُتر پردیش کی عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس، جسٹس ارن بھنسالی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک تحریری خط ارسال کیا ہے، جس میں حالیہ فالس فلیگ آپریشن، 5 بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی اور اقلیتوں کے خلاف حکومتی پالیسیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

 

خط میں جسٹس بھنسالی نے کہا ہے کہ مودی سرکار نہ صرف پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کر رہی ہے بلکہ بھارت کے اندر اقلیتوں کو بھی غیر محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی کو بھارتی فضائیہ کی بدترین ناکامی قرار دیتے ہوئے آزاد انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

 

یہ خط ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بھارت کی جانب سے جاری فالس فلیگ پروپیگنڈا مہم پر عالمی سطح پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کی بڑی تعداد بھی مودی حکومت سے جواب مانگ رہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.