بھارتی میڈیا افواج پاکستان کی کامیاب کارروائیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے کوشاں رہا۔
بھارتی میڈیا نے اپنی ہی مسلح افواج کی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے گمراہ کن خبریں چلانا شروع کر دیں، بھارتی میڈیا فالز فلیگ آپریشنز کو بالی ووڈ فلموں کی طرز پر پیش کرنے لگا، بھارت میں دی وائر ویب سائٹ تک رسائی روک دی گئی، گودی میڈیا کے اینکرز جھوٹ کا منجن بیچنے میں مصروف رہے۔
بھارتی میڈیا نے اسرائیل کے آئرن ڈوم کی پرانی ویڈیوز کو جموں بیس پر پاکستانی میزائل حملے سے جوڑ دیا، بھارت اپنی ناکامیوں اور اندرونی خلفشار سے توجہ ہٹانے کیلئے گمراہ کن پراپیگنڈا کرنے لگا۔