پہلگام واقعہ کے بعد ہر چیز تبدیل ہوگئی، طویل مدتی اثر پڑے گا: وزیراعلیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر

0 5

وزیر اعلیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد ہر چیز تبدیل ہوگئی، اس واقعہ کا طویل مدتی اثر پڑے گا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں وزیر اعلیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے کہا کہ پتہ نہیں معیشت کی تعمیر نو میں کتنا وقت لگے گا، عوام نے پہلگام واقعے کی مذمت کی۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ آپریشن سندور سے کشمیریوں کو انصاف نہیں ملا، انصاف تب ملے گا جب بھارت پہلگام حملے کے ملزموں کو پکڑے گا یا سزا دے گا۔

وزیر اعلیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ سیزفائر معاہدے پر عمل درآمد ہوتا ہے تو چیزیں بہتر ہوں گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.