پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے: چین کا دوٹوک مؤقف

0 103

چین نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور بھارت دیرپا جنگ بندی کیلئے مشاورت اور سفارتکاری کے ذرائع اپنائیں، چین پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

چینی وزیر خارجہ نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے بھی گفتگو کی، وانگ ژی نے اجیت دوول پر زور دیا کہ مسائل کا حل بات چیت سے نکالیں، کشیدگی میں اضافہ نہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.