ایام حج کی آمد سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیاگیا

0 113

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حسب سابق ایام حج کی آمد سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے3میٹراونچا کردیا۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق غلاف کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر اوپررہے گا۔

حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ کواونچا کرنےکا مقصدحج کے ایام میں غلاف کعبہ کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں عازمین غلاف کعبہ کو چھونے کے ساتھ اس کے ٹکڑے تبرک کے طور پر کاٹ کر ساتھ لے جاتے تھے جس سے غلاف کو نقصان پہنچتا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.