عرب لیگ کا فلسطینیوں کی غزہ سے نقل مکانی کا منصوبہ قبول کرنے سے انکار

0 106

عرب لیگ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کی غزہ سے نقل مکانی کا کوئی منصوبہ قابل قبول نہیں ہے۔

عرب لیگ کے جاری کردہ اعلامیہ میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا، اعلامیے میں کہا گیا کہ غزہ میں فوری امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، دنیا معصوم فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے کیلئے اقدامات کرے، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، اس کے علاوہ کوئی حل قبول نہیں ہو گا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہئے، عرب لیگ نے شام اور لبنان میں بھی اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.