کینیڈا میں سرحد بند کرنے کے باوجود پناہ گزینوں میں اضافہ

0 77

کینیڈا نے رواں سال امریکا سے داخل ہونے والے پناہ گزینوں پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعد متعدد غیرقانونی پناہ گزینوں کو پکڑا گیا تھا ۔
بہت سے تارکین وطن ہوائی جہاز کے ذریعے آرہے ہیں جبکہ دیگر سرحد کو پار کرکے چھپ جاتے ہیں اور اس وقت تک چھپے رہتے ہیں جب تک وہ بغیر کسی خوف کے پناہ کی درخواست نہیں دے دیں۔

رائٹرز کے مطابق اعداد و شمار یہ ثابت کرتے ہیں ممالک کے لیے پناہ گزینوں کے لیے اپنا دروازہ بند کرلینا کتنا مشکل ہے۔ کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں رواں موسم گرما میں سینکڑوں پناہ گزیں سڑکوں پر سونے پر مجبور ہوئے۔

ایک طرف کینیڈا تارکین وطن کو خوش آمدید کہتا ہے اور اس کا مقصد 2025 تک نصف ملین نئے مستقل باشندوں کو رہائش دینا ہے تاکہ ملک میں مزدور طبقے کی شدید کمی کو پورا کیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.