بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک اور 3 زخمی

0 106

ریاست اڑیسہ میں موسلا دھار بارش نے معمولات زندگی درہم برہم کرکے رکھ دی۔ صرف 90 منٹ میں بھونیشور میں 126 جب کہ کٹک میں 95.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔

بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد ضلع خردہ، 2 بولانگیر اور ضلع انگول، بودھ، جگت سنگھ پور اور ڈھینکنال میں ایک ایک شخص ہلاک ہوئے۔

اسی طرح ضلع خردہ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارت میں رواں برس بارشوں کے کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ غیر متوقع بارشوں اور مودی سرکاری کی ناہلی سے باران رحمت شہریوں کے لیے زحمت بن گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.