بھارت کو ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا، امریکہ نے دہلی پر واضح کر دیا کہ علاقائی امن و استحکام برقرار رکھا جائے۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں مقاصد حاصل نہ کرسکے، امریکا نے بھارت پر کسی بھی قسم کی جارحیت سے گریز کرنے پر زور دیا۔
امریکی نائب وزیر خارجہ نے بھارت سے مارکیٹ رسائی کا عمل شفاف بنانے کا مطالبہ دہرایا، مائیگریشن اور اینٹی نارکوٹکس تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
امریکی اعلامیہ میں اسلام آباد سے کوئی مطالبہ نہ کرنا بڑی سفارتی کامیابی ہے۔