روسی صدر یوکرینی ہم منصب سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار

0 6

وسی صدر پیوٹن یوکرینی ہم منصب زیلنسکی سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہوگئے۔

روسی وزارت خارجہ نے مؤقف اپنایا کہ پہلے وفود کے درمیان مذاکرات کے نتائج ضروری ہیں،روسی مذاکراتی ٹیم استنبول روانہ ہوگئی، 2جون کو ماسکو کیف وفود کی سطح پر مذاکرات متوقع ہیں۔

یوکرین روس کیساتھ استنبول میں مذاکرات میں شرکت سے گریز کرنے لگا، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کا پہلے مذاکراتی دور کیلئے جونیئر وفد بھیجنا یوکرین کی توہین تھی، روس کی مجوزہ شرائط غیر حقیقی اور ناقابل قبول ہیں۔

زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین جنگ ختم کرنا چاہتاہے، 30 جون سے لیکر 100 دن کی جنگ بندی پر تیارہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.