انڈونیشیا کا چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری پر غور

0 104

انڈونیشیا نے چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری پر غور شروع کردیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں۔

نائب وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جے 10طیارے سے بھارتی طیارے مار گرانے کو مدنظر رکھیں گے۔انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ساختہ ایف 15اور فرانسیسی رفال طیاروں کی خریداری بھی زیر غور ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.