حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

0 12

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، منیٰ میں قیام کے بعد دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمینِ حج میدانِ عرفات میں جمع ہوں گے۔ غروبِ آفتاب کے بعد حجاج مزدلفہ روانہ ہوں گے اور رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔

وقوف عرفہ کیلئے عازمین نماز فجر کے بعد عرفات روانہ ہونگے جہاں جمعرات کو تاریخی مسجد ’مسجد نمرہ‘ میں خطبہ حج سنیں گے۔سعودی وزارت اسلامی امور نے میدان عرفات مسجد نمرہ میں عازمین حج کے خیر مقدم کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

حجاج کو عبادت کے لیے پرسکون ماحول کی فراہمی کے لیے مسجد کے ایک لاکھ 25 ہزار مربع میٹر رقبے میں آرام دہ قالین بچھائے گئے ہیں۔ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کےلیے 117 پھوار والے پنکھے نصب کیے گئے ہیں جس سے درجہ حرارت میں اوسطا 9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.