یو اے ای کا ایرانی شہریوں کیلئے خصوصی رعایتوں کا اعلان

0 7

متحدہ عرب امارات نے شہریوں کیلئے خصوصی رعایتوں کا اعلان کر دیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت پر مملکت میں مقیم ایرانی شہریوں کو ملک چھوڑنے میں تاخیر پر اوور سٹے جرمانے سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

وفاقی اتھارٹی برائے شناحت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی نے کہا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق رہائشیوں اور وزیٹرز دونوں پر ہوگا جس کے پاس کسی بھی قسم کا انٹری ویزا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام غیرمعمولی علاقائی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے جس میں پروازوں کی معطلی اور فضائی حدود کی بندش شامل ہے جس سے بہت سے لوگوں کی واپسی متاثر ہوئی ہے، اس استثنیٰ کا مقصد متاثرہ افراد کے لئے صورتحال کو آسان بنانا ہے۔

اتھارٹی نے امارات میں مقیم افراد اور وزیٹرز کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ استثنیٰ کے تحت ایرانی شہری سمارٹ سروسز کے پلیٹ فارمز کے ذریعے اندراج کریں اور امارات میں کسٹمر ہیپی نیس سینٹرز سے رجوع کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.