ایران کے حملوں میں ہلاک صیہونیوں کی تعداد 27 ہوگئی، 600 سے زائد زخمی

0 5

ایران کے حملوں میں ہلاک صیہونیوں کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ 600 سے زائد زخمی ہو چکے۔امریکی انٹیلی جنس کے اعلیٰ اہلکار کے حوالے سے امریکی جریدے ”وال سٹریٹ جرنل“ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کا ہیڈ کوارٹرز بھی ایرانی حملوں کی زد میں آ گیا، اسرائیل کا تمام ایئر پورٹس اور فضائی حدود بند رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی ایئر ڈیفنس سسٹم دباؤ کا شکار ہے، انٹر سیپٹرز نہ ملے تو اسرائیلی دفاعی نظام 10 سے 20 دن چل سکے گا، اسرائیل پر مسلسل ایرانی میزائلوں کی بارش سے انٹر سیپٹرز ختم ہونے لگے۔رپورٹ میں کہا گیا تیزی سے کم ہوتی انٹر سیپٹرز کی تعداد اسرائیلی دفاعی نظام کی پائیداری پر سوالیہ نشان بن چکی ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کا نصف سے زائد میزائل ذخیرہ اب بھی محفوظ ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کا ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ مسترد کردیا،ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو سرنڈر کرنے کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکا کی کسی بھی فوجی کارروائی کے سنگین اور ناقابل تلافی نتائج ہوں گے،ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی اپیل کو قبول نہیں کریں گے۔

یہ خامنہ ای کا جمعہ کے بعد پہلا باضابطہ ردعمل ہے، جب اسرائیل نے ایران پر بمباری شروع کی تھی اور انہوں نے سرکاری میڈیا پر نشر کی گئی ایک تقریر میں خطاب کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ’امن یا جنگ ایران پر مسلط نہیں کی جا سکتی‘، دانشمند لوگ جو ایران، ایرانی قوم اور اس کی تاریخ کو جانتے ہیں، وہ اس قوم سے دھمکی آمیز زبان میں کبھی بات نہیں کریں گے، کیوں کہ ایرانی قوم ہتھیار نہیں ڈالے گی، دشمن مسلم ممالک میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کررہاہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے جس کی اسے سزا ملے گی۔امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے حوالے سے خامنہ ای کا کہنا تھا کہ جو لوگ ایران کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ جانتے ہیں کہ ایرانی دھمکیوں کا اچھے طریقے سے جواب دیتے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.