ایران اسرائیل جنگ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

0 6

اسرائیل ایران جنگ پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کو ہوگا۔سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست ایران نے کی، اجلاس بلانے کی ایرانی درخواست کو پاکستان، چین اور روس کی حمایت حاصل ہے، ادھر ایران اور مغربی قوتوں کے درمیان جوہری ہتھیاروں پر بات چیت کا آغازبھی جمعہ کو ہوگا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایران کی کارروائیاں دفاعی نوعیت کی تھیں اور امریکا کی جانب سے اسرائیل کی بلا مشروط حمایت عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔اس اجلاس میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے کردار پر کھل کر بات کی جائے گی اور ممکنہ طور پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی دباؤ بڑھایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.