امریکا نے اسرائیل کو بچانے کیلئے میزائلوں کا 20 فیصد ذخیرہ استعمال کر لیا

0 6

امریکا نے اسرائیل کو ایران سے بچانے کے لیے اپنے انٹرسیپٹر میزائلوں کا 20 فیصد ذخیرہ استعمال کرلیا جسے دوبارہ پورا کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ملٹری واچ میگزین کے مطابق ایران سے تنازع کے دوران اندازاً 60 سے 80 تھاڈ انٹرسیپٹرز استعمال کیے گئے، ایک تھاڈ انٹرسیپٹر کی لاگت 12 سے 15 ملین امریکی ڈالر کے درمیان ہے، جس کے نتیجے میں ان کے مجموعی اخراجات 810 ملین سے 1.215 ارب امریکی ڈالر تک جا پہنچے۔

یہ لاگت ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل حملوں کی قیمت سے کہیں زیادہ ہے۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا نے 2024 میں اسرائیل میں موجود تھاد سسٹم کو دوبارہ سٹاک کیا تھا۔ایران نے اپنی جوہری اور عسکری تنصیبات پر حملوں کے ردعمل میں اسرائیل کے مختلف شہروں پر میزائلوں کی بارش کی تھی، ان میزائلوں میں غدیر، عماد، خیبر شکن اور فتح 1 جیسے ہائپر سانک میزائل بھی شامل تھے جنہیں روکنا مشکل ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں تھاد نظام کی تعیناتی ایک چیلنج کے طور پر سامنے آئی، کیونکہ ایسے تنازعات میں اتحادیوں کی مدد کے لیے وسائل کا استعمال امریکا کی عسکری تیاری اور مستقبل کی تعیناتی پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ امریکہ سالانہ صرف 50 سے 60 تھاد انٹرسیپٹرز تیار کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ 12 دنوں میں جو ذخیرہ استعمال کیا گیا، اسے دوبارہ مکمل کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.