سیز فائر امریکا کے نہیں پاکستان کے ڈر سے کیا؟ بھارتی وزیر خارجہ نے خود بھانڈا پھوڑ

0 8

پاک بھارت جنگ میں سیز فائر کیسے ہوا؟ بھارتی وزیر خارجہ نے خود بھانڈا پھوڑ دیا۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اعتراف کیا کہ سیز فائر امریکا کے نہیں پاکستان کے ڈر سے کیا، امریکی نائب صدر نے کہا کچھ باتیں تسلیم نہ کیں تو پاکستان بڑا حملہ کرے گا۔

جے شنکر نے کہا کہ امریکی نائب صدر نے 9 مئی کی رات وزیراعظم نریندر مودی کو فون کیا، وزیراعظم اور جے ڈی وینس کی فون کال کے دوران میں کمرے میں موجود تھا۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ نے نہ صرف بھارت کو تنبیہ کی بلکہ کچھ مخصوص شرائط بھی پیش کیں۔

جے شنکر نے بتایا کہ جے ڈی وینس نے زور دیا کہ ان شرائط کو تسلیم کرنا خطے کے امن کے لیے ضروری ہے، اس رات پاکستان نے واقعی بڑا حملہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.