جموں کشمیربھارت کا نہ کبھی تھا نہ ہوگا، پاکستانی نمائندہ مشن کا بھارت کو بھرپور جواب

0 119

صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کا شکار نہیں بلکہ اس کا اسپانسر ہے اور بھارت پاکستان سمیت خطے کے ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے،بھارت نے کشمیر پر جابرانہ قبضہ کر رکھا ہے۔

بھارتی مظالم اورپابندیوں کے باوجود کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، بھارت کے غاصبانہ قبضے کےخلاف کشمیریوں کی مزاحمت جائز اور قانونی ہے، کشمیریوں کی آزادی کی تحریک دہشت گردی نہیں۔

بھارتی دہشتگردی کی فرنچائز اب عالمی ہوگئی ہے، بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ میں صرف مسیحیوں پر 525 حملےکیے گئے، دنیا بھارت کو اسٹریٹیجک وجوہات پر چھوٹ دینا بند کردے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.