بھارت میں سیلانی درگاہ کے زائرین کی بس کو حادثہ؛12 جاں بحق اور35 زخمی

0 104

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں معروف سیلانی درگارہ سے واپس جانے والی زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 12 زائرین جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹرا کے ضلع بلڈھانہ کے سمردھی ایکسپریس وے میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ جس میں ایک تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ بس میں گنجائش سے دگنے مسافر سوار تھے۔ 12 زائرین جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔

ریاست مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے لواحقین کو 2 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار بھارتی روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.