اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، ہسپانوی وزیر

0 110

ہسپانوی وزیر برائے سماجی انصاف ایون بلیرا نے کہا کہ غزہ کے لوگ یورپی اور امریکی امداد سے منصوبہ بندی کے تحت کی جانے والی نسل کشی کا سامنا کر رہے ہیں ،جس کی سخت مذمت کرتی ہوں۔

اسپین کے مطابق یورپی یونین اور امریکا اسرائیل کے جنگی جرائم میں شریک ہیں، اسرائیل کے خلاف عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلنا چاہیے۔

خیال رہےکہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کرگئی ہے،
7 اکتوبر سے اب تک اسرائيل نے غزہ کے صحت مراکز پر 48 حملےکیے ہیں۔

غزہ میں پانی ختم ہوگيا، محصور فلسطینیوں کے پیاس سے مرنے کے خدشات بھی سر اٹھانے لگے ہیں، اسرائیلی بمباری کے بعد غزہ کے 4 اسپتالوں میں علاج بھی بند ہوگیا ہے ، اسرائیل نے مزید اسپتال بھی خالی کرنے کی وارننگ دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.