امریکا اور اسرائیل کے درمیان امدادی سامان غزہ بھیجنے پر اتفاق ہوگیا

0 92

غزہ امدادی سامان بھیجنے سے متعلق امریکی وزیرخارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم سے 8 گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں امدادی سامان غزہ بھیجنے پر اتفاق کیا گیا۔

مسلسل اسرائیلی بمباری سے غزہ کسی تباہ حال شہر کا منظر پیش کررہا ہے جہاں نہ کوئی اسکول محفوظ ہے اور نہ ہی کوئی اسپتال، جگہ جگہ بکھرے انسانی اعضا بین الاقوامی برادری سے انصاف کا سوال کر رہے ہیں۔

اسرائیل غزہ والوں کو بھوکا پیاسا ختم کرنے پر تل گیا ہے اور صیہونی فورسز نے غزہ کا کھانا پینا اور ادویات سب کچھ بند کردیا ہے،دوسری جانب مصر کے ساتھ غزہ کے بارڈر پر امدادی قافلہ اجازت ملنےکا منتظر ہے۔

امریکی شہری گزشتہ روز بھی بارڈر کھلنے کا انتظار کرتے رہ گئے تاہم اسرائیل کی جانب سے رفاہ بارڈر کو پھر سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.