فلسطینیوں کی کارروائیوں سے امریکیوں پر وحشت طاری، امریکی مفادات کو خطرات لاحق

0 81

فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جارحیت پر امریکی صدر بائیڈن کی ظالمانہ حمایت کے اعلان کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے دنیا بھر میں الرٹ جاری کردیا۔

یہ اقدام غاصب صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان جاری جنگ اور فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جارحیت پر امریکہ کی ظالمانہ حمایت کے بعد جنگ کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں اور مفادات پر حملوں، مظاہروں یا انتقامی کارروائیوں کے امکانات پائے جاتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ مصر اور اسرائیل سے کہا ہے کہ غزہ میں امداد کی ترسیل کے دوران حملے نہ کئے جائیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کی جارحانہ کاروائيوں پر امریکی حمایت کے اعلان کے بعد پوری دنیا میں امریکہ سے نفرت و بیزاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور امریکہ و غاصب صیہونی حکومت کے لئے خطرات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.