چین، وزیر خارجہ کے بعد وزیر دفاع بھی عہدے سے برطرف
چین میں مالی اور اخلاقی جرائم کے الزامات پر وزیر دفاع لی شانگفو کو عہدے سے برطرف کردیا جب کہ سابق وزیر خارجہ کن گینگ کو کابینہ سے بھی سبکدوش کر دیا گیا۔
وزی دفاع لی شانگفو اور وزیر خارجہ جن گینگ کو خود صدر شی جنپنگ نے ان عہدوں کے لیے منتخب کیا تھا اور یہ دونوں صدر کے کافی قریبی اور بااعتماد ساتھی بھی تھے۔
وزیر دفاع لی شانگفو نے بطور وزیر دفاع آخری بار اگست میں ایک سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے روس کا سفر کیا تھا اور ان کی بیلاروس کے صدر کے ساتھ تصویر بھی سامنے آئی تھی۔