امریکی صدر کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، بائیڈن کا عالمی چیلنجز سے ملکر نمٹنے پر زور

0 102

امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کر کے دونوں ممالک کے تعلقات میں مسابقت کو ذمہ داری سے سنبھالنے اور بحالی کا سلسلہ برقرار رکھنے پر زور دیا۔

ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، امریکی صدر جوبائیڈن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا اور چین کو عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی موضوعات پر بھی بات کی گئی۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی چینی صدر شی جن پنگ کے ممکنہ دورہ امریکا کی تیاریوں کیلئے امریکا کے 2 روزہ دورے پر ہیں۔اس سے قبل چینی وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.