سینیٹ کمیٹی میں امریکی وزیر خارجہ کو سبکی، غزہ کی حمایت میں شدید نعرے بازی

0 108

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو اسرائیل کی حمایت میں گفتگو کے دوران شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

امریکی سینیٹ کمیٹی میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی تقریر کے دوران ’سیو فلسطین، ’جنگ بند کرو‘ اور ’اسرائیلی بربریت بند کرو‘ کے نعرے لگ گئے۔

امریکی وزیر خارجہ بولتے بولتے چپ ہو گئے اور سکیورٹی اہلکار نعرے لگانے والوں کو ایک ایک کر کے ہال سے باہر لے جاتے رہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکا غزہ میں وحشیانہ قتل عام کی حمایت بند کرے، 66 فیصد امریکی جنگ بندی چاہتے ہیں۔

احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا ہمارا مطالبہ ہے کہ امریکی حکومت اسرائیل کو غزہ میں وحشیانہ قتل عام کے لیے فنڈنگ دینا بند کرے جبکہ ایک نوجوان لڑکی کا کہنا تھا غزہ کے لوگ جانور نہیں انسان ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کی تقریب کے دوران احتجاج کا یہ واقعہ واشنگٹن ڈی سی کیپیٹل ہل میں 31 اکتوبر کو پیش آیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.