صیہونیوں کے فضائی حملوں میں 60 یرغمالی لاپتا ہوئے: حماس

0 114

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے 60 یرغمالی بھی لاپتا ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے حماس کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے 60 لاپتا اسرائیلی یرغمالیوں میں سے 23 کی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری اور جارحیت کی وجہ سے وہ کبھی بھی یرغمالیوں کی لاشوں تک نہیں پہنچ سکیں گے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے حماس کے ہاتھوں بنائے گئے یرغمالیوں کی تلاش کے لیے امریکا نے غزہ پر نگرانی کے لیے ڈرونز تعینات کیے ہیں۔

واضح رہے حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل کے 239 شہریوں کو یرغمال بنایا تھا جن میں سے چار شہریوں کو رہا کیا جاچکا ہے جبکہ حماس نے اعلان کیا تھا کہ وہ چند روز میں مزید غیر ملکی یرغمالیوں کو انسانی ہمدردی کی بنا پر رہا کر دے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.