اتحادیوں کے دباؤ کے بعد صیہونی وزیراعظم کا غزہ پر قبضے کے بیان پر یوٹرن

0 100

صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے نجی نیوز چینل سے گفتگو میں کہا کہ ہم حماس سے جنگ کے بعد غزہ پر قبضے یا حکومت کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

ہمارا قبضے کا کوئی ارادہ نہیں مگر غزہ میں کسی ‘قابل اعتماد طاقت کی ضرورت ہے تاکہ حماس کے خطرے کو دوبارہ ابھرنے سے روکا جاسکے، حماس کے ساتھ جنگ کے بعد اسرائیل غزہ پٹی کی غیر معینہ مدت کے لیے سلامتی کی مجموعی ذمہ داری سنبھالے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ کی پٹی پر قبضے کا منصوبہ، یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی کا امکان مسترد کردیا، اس طرح کا اقدام قابل قبول نہیں ہوگا۔

اس خطے میں ایک سویلین حکومت کی ضرورت ہے، مگر ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ 7 اکتوبر جیسے حملے مستقبل میں نہ ہوسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.