غزہ میں صیہونی حکومت کی جانب سے نسل کشی جاری، 3 ہزار سے زائد فلسطینی طلبا شہید

0 111

غزہ میں صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، 7 اکتوبر سے جاری صیہونی بمباری سے مستقبل کے ہزاروں فلسطینی معمار موت کی نیند سوچکے ہیں۔

7 اکتوبر سے غزہ پر جاری صیہونی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

فلسطینی ادارہ شماریات کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسکول کے 3 ہزار 117 طلباشہید ہوئے ہیں۔

فلسطینی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں بھی7 اکتوبر سے اب تک 24 طلبا شہید کیے گئے۔

صیہونی بمباری سے 130 اساتذہ اور تدریسی عملہ شہید ہوا ہے، 7 اکتوبر سے غزہ کے تمام اسکول بند ہیں،6 لاکھ 8 ہزار طلبا تعلیم سے محروم ہیں۔

فلسطینی ادارہ شماریات کے مطابق غزہ کے 239 سرکاری اور اقوام متحدہ کے اسکولوں پر بمباری کی گئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.