غزہ میں جنگ بندی سے متعلق صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کا بیان سامنے آگیا

0 127

صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ قیدیوں کی جلد رہائی سے متعلق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے کوئی ڈیل نہیں کی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے بارے میں بہت ساری غلط اطلاعات ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی وزیراعظم کے بیان کے کچھ گھنٹے بعد امریکی میڈیا نے معاہدہ طے پانے کی رپورٹ دی تھی جس میں کہا گیا کہ صیہونی حکومت اور حماس امریکی ڈیل پر رضامند ہو گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فریقین نے جنگ میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی پر اتفاق کیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فریقین نے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں لڑائی میں 5 دن کے وقفے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی اخبارکے مطابق 24 گھنٹے میں 50 کے قریب یرغمالیوں کی رہائی کا امکان ہے اور فریقین کے درمیان طے پانے والا معاہدہ 6 صفحات پر مشتمل ہے اور معاہدے میں کلیدی کردار قطر نے ادا کیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کی صیہونی حکومت اور حماس میں معاہدے کی تردید

امریکی اخبار کی رپورٹ صیہونی حکام کی جانب سے کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا دونوں فریقین کے درمیان معاہدے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب وسطی اور جنوبی غزہ میں صیہونی بمباری میں مزید 15 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ صیہونی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے 12 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.