غزہ کے فوجی آپریشن میں ہلاک صیہونی فوجیوں کی تعداد 406 ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فوجی آپریشن میں مزید 3 صیہونی فوجی ہلاک ہوئے جس کے بعد 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں صیہونی فوجیوں کی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 406 ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق صیہونی حکومت کے ترجمان ایلن لیوی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی اہداف کے حصول کے پابند ہیں، اہداف میں یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کا خاتمہ شامل ہیں۔
ترجمان صیہونی حکومت نے بتایا کہ موجودہ فوجی آپریشن سے حماس کی جنگی صلاحیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ فوجی آپریشن سے حماس کا غزہ پٹی پر کنٹرول بھی ختم ہو جائے گا، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
ترجمان صیہونی حکومت ایلن لیوی کے مطابق صیہونی فورسز نے جبالیا کیمپ میں حماس کے اہم ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے جبکہ صیہونی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو بھی تباہ کر ڈالا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 16 ہزار کے تقریب پہنچ گئی ہے۔