امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن لائیڈ ڈاگیٹ نے صیہونیوں کے لیے اپنی حکومت کی حمایت پر شدید تنقید کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) پر ایک پوسٹ میں لائیڈ ڈاگیٹ نے صیہونیوں کے لیے امریکی حمایت پرسوال اٹھایا۔
‘غزہ کے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے نیتن یاہو کے سامنے گڑگڑانے کی امریکی پالیسی ناکام ہوگئی ہے ،شہریوں کو بچانے کی درخواستوں کے ساتھ ہم نے نیتن یاہو کو ہتھیار بھیجے جبکہ اقوام متحدہ کی سب سے نرم قرارداد کے موقع پر بھی غیر حاضر رہے ۔
اسی پوسٹ کے نیچے انہوں نے مزید ایک اور پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘جب تک نتین یاہو نتائج کا سامنا نہیں کریں گے، اس وقت تک مزید معصوم شہری موت وبھوک کا سامنا کریں گے ۔
اس ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ صیہونیوں کی جانب سے گنجان آبادیوں میں ایسے بم استعمال کیے جا رہے ہیں جو مخصوص ہدف کی بجائے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہیں۔