مغربی ممالک میں سکھوں کی ہلاکت میں بھارت کے ملوث ہونے کے معاملے میں ایک اور اہم پیشرفت ہوئی ہے، ارکان پارلیمنٹ نے سکھوں کو لاحق خطرات پر سکیورٹی منسٹر کو خط لکھ دیا ہے۔
برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے خط میں برطانوی سکھ برادری کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جس کے بعد سکھ برادری کو لاحق خطرات کامعاملہ برطانوی پارلیمنٹ میں بھی زیرِبحث آ گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں سکھوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کی وارننگ پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے سکیورٹی منسٹر کو خط لکھ کر ہنگامی اجلاس بُلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ جون 2023 میں کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کیا گیا تھا، بعد ازاں کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا بتایا تھا۔
دوسری جانب بھارتی حکومت نے 2023 میں امریکی شہر نیویارک میں بھی ایک سکھ رہنما کو قتل کرنے کی ناکام سازش کی تھی۔