چین نے دہشتگردی کو انسانیت کا مشترکہ دشمن اور عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا

0 165

چین کا کہنا ہے کہ دہشتگردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے اورعالمی امن و سلامتی کیلئےے سنگین خطرہ ہے۔

چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی جانب سے جاری کردہ وائٹ پیپر میں کہا گیا کہ دہشتگردی تمام ملکوں کیلئے ایک چیلنج ہے۔

پیپر میں واضح کیا گیا کہ قومی حقائق کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انسانیت کی مشترکہ اقدار پر مبنی انسدادِ دہشتگردی کے طریقہ کار اقوام متحدہ کے اُصولوں پر کاربند ہوتے ہیں، وہی طریقے عالمی کوششوں کا حصہ ہیں۔

وائٹ پیپر کے مطابق چین نے انسدادِ دہشتگردی کیلئے ہمیشہ قانونی راستوں کو اپنایا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.