فلسطینیوں کےحامیوں نے بائیڈن کیلئے تقریر کرنا مشکل کردیا

0 181

فلسطینیوں کےحامیوں نے امریکا کے صدر جو بائیڈن کیلئے تقریر کرنا مشکل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر بائیڈن انتخابی مہم کے سلسلے میں ورجینیا میں تقریر کررہے تھے کہ اس دوران فلسطینیوں کے حامیوں کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگا کر بائیڈن کی تقریر میں خلل ڈالا جاتا رہا۔

مزید برآں دوران تقریر فلسطینی حامیوں نے صدر بائیڈن سے صیہونی مظالم رکوانے اور فوری جنگ بندی کرانے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں صیہونی حکومت کے سفاکانہ حملےاور وحشیانہ بمباری جاری ہے۔

صیہونی حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 62 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں، لاکھوں بے گھر فلسطینی خوراک اور دواؤں کی شدید قلت کا شکار ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.